21میں چینی برآمدات میں انتیس اعشاریہ نو فیصد اضافہ ریکارڈ

جمعہ 14 جنوری 2022 16:08

21میں چینی برآمدات میں انتیس اعشاریہ نو فیصد اضافہ ریکارڈ
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) چینی برآمدات کی عالمی طلب میں گزشتہ برس اضافہ دیکھا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس چینی برآمدات کی وجہ سے ریکارڈ تجارتی سرپلس حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

دنیا کی دوسری بڑی معیشت نے گزشتہ برس کورونا وائرس کی وبا کے بعد اپنی اقتصادی بحالی کا سفر تیزی سے شروع کیا ہے۔ جمعے کے روز جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال چینی برآمدات میں انتیس اعشاریہ نو فیصد اضافہ دیکھا گیا جب کہ درآمدات میں بھی ساڑھے انیس فیصد بڑھوتی ریکارڈ کی گئی۔ یوں پچھلے برس چین کا مجموعی تجارتی سرپلس چھ سو چھہتر ارب ڈالر رہا۔