کوٹلی ،سی آئی اے سٹاف کی کارروائی ،مشکوک شخص سے کلاشنکوف برآمد ، مقدمہ درج

جمعہ 14 جنوری 2022 21:08

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) سی آئی اے سٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص سے کلاشنکوف سمیت گولیاں برآمد کر لیں،ملزم کیخلاف درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے سٹاف کوٹلی الیاس جنجوعہ نے ہمراہ ایس آئی عقیل ،سعیدعزیز، سردار کاشف،ریئس، محمد جمیل،رفاقت چوہدری معہ نفری دوران پڑتال اسلحہ منشیات گگناڑہ کے مقام پر جنگل سے مشکوک شخص سفید رنگ کا توڑہ لیے میں سڑک کی طرف آ رہا تھا معقول شعبہ کی بنیاد پر تلاشی لی توڑہ سے ایک کلاشنکوف ایک پشپشا تیس بور سمیت بھاری مقدار میں روند برآمد کر ملزم عبدالقدوس ولد فرمان علی ساکن پلندری پنتھل کے خلاف پندرہ ضمن دو بی آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔