Live Updates

اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے کیلئے جلد قانون سازی کریں گے، سردار عبدالقیوم نیازی

آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں اوورسیز کا بڑا کردار ہے ، معیشت کی بہتری کیلئے زرمبادلہ بھیج کر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعہ 14 جنوری 2022 21:08

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے مکہ مکرمہ میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔ وفود نے وزیراعظم آزادکشمیر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اورتحریک انصاف آزادکشمیر کی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ کشمیر کمیونٹی نے اوورسیز کو ووٹ کاحق دینے اوربلدیاتی الیکشن کے فیصلوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں آزادکشمیر فلاحی ریاست بنے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے کیلئے جلد قانون سازی کریں گے ۔ آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں اوورسیز کا بڑا کردار ہے ، اووسیز آزادکشمیر کی معیشت کی بہتری کیلئے زرمبادلہ بھیج کر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنائے گی ۔ اقتدار کو گراس روٹ لیول پر منتقل کرنے کیلئے بلدیاتی انتخابات کروانے جارہے ہیں۔ میرٹ کی بحالی ، کرپشن کے خاتمے اور حقیقی معنوں میں تعمیر وترقی کیلئے اصلاحاتی عمل جاری ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات