جامعہ کراچی،ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل اور بی ڈی ایس سیکنڈ ،تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان

جمعہ 14 جنوری 2022 23:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل اور بی ڈی ایس سیکنڈ ،تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فاطمہ طارق بنت محمد طارق سجاد سیٹ نمبر215091 نے 1395 نمبرز کے ساتھ پہلی ،محمد لقمان ولد محمد افضل سیٹ نمبر215012 نے 1391 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ عاشراحمد خان ولد فاروق احمد خان سیٹ نمبر215002 نے 1385 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں 271 طلبہ شریک ہوئے،229 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ42 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 84.50 فیصدرہا۔

(جاری ہے)

بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی مقدس اقبال اعوان بنت محمد اقبال اعوان سیٹ نمبر217057 نی622 نمبرز کے ساتھ پہلی ، صوفیہ سرفرازبنت سرفراز خان سیٹ نمبر217083 نے 617 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ الیفیا عقیل کیرائی بنت عقیل کیرائی سیٹ نمبر217008 نے 616 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

امتحانات میں 101 طلبہ شریک ہوئے،94 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 07 طلبہ ناکام قرارپائے ۔کامیابی تناسب93.07 فیصدرہا۔بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی رمشاوحید بنت وحیدسرورسیٹ نمبر218074 نے 615 نمبرزکے ساتھ پہلی ،عائشہ عارف نتھانی بنت محمد عارف نتھانی سیٹ نمبر218035 نے 595 نمبرزکے ساتھ دوسری جبکہ محمد مطاہر شیخ ولد بشیر احمد شیخ سیٹ نمبر218011 نے 591 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 106 طلبہ شریک ہوئے،93 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 13 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 87.74 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :

>