Live Updates

علی زیدی کی سابق وزیر اعلی سندھ اور پی ٹی آئی کے رہنما سید غوث علی شاہ سے ملاقات

وفاقی وزیر نے کراچی مارچ کے حوالے سے تفصیلات بتائیں،سید غوث علی شاہ کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعلان

پیر 17 جنوری 2022 19:31

علی زیدی کی سابق وزیر اعلی سندھ اور پی ٹی آئی کے رہنما سید غوث علی شاہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدرو وفاقی وزیر علی زیدی نے سابق وزیر اعلی سندھ اور پی ٹی آئی کے رہنما سید غوث علی شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرپی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری مبین جتوئی بھی موجودتھے۔علی زیدی نے غوث علی شاہ کو گھوٹکی سے کراچی مارچ کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اس موقع پرسابق وزیر اعلی غوث علی شاہ نے مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

علی زیدی نے کہاکہ سندھ میں زرداری مافیا کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے،27فروری کو ہر صورت گھوٹکی سے کراچی مارچ کریں گے۔یہ مارچ سندھ کے نا اہل حکمرانوں کے ایوانوں میں ہلچل مچا دے گا۔انہوں نے کہاکہ کالے بلدیاتی قانون کے خاتمے تک یہ تحریک جاری رہے گی۔پی ٹی آئی کی پوری قیادت اس تحریک میں ایک پیج پر ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے کالے قانون کے خلاف ہر آپشن استعمال کریں گے۔ہماری جدوجہد سندھ کی غریب عوام کے لیے ہے۔سندھ سے زرداری مافیا کے خاتمے تک سندھ کی ترقی ممکن نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات