لمز میں 2020 اور 2021 کی کانووکیشن کا انعقاد
2022:لمز کے پرو چانسلر جناب عبدالرزاق داؤدکی سربراہی میں سال 2019 کے بعد پہلی بار 2020کی کلاس کے ان کیمپس کانووکیشن کا انعقاد15 جنوری 2022 کو بروز ہفتہ جبکہ 2021 کی کلاس کے ان کیمپس کانووکیشن کا انعقاد 16جنوری 2022کو بروز اتوار لمز کے لاہور کیمپس میں کیا گیا
پیر 17 جنوری 2022 18:21
طلبہ نے لمز کمیونٹی کے طور پراپنی کامیابی کے جشن کو ایک ساتھ منانے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ رجسٹرار محترمہ زارا فتح قزلباش نے اپنے پرتپاک خطاب میں طلباء اور ان کے والدین کا گرم جوشی سے خیرمقدم کیا جس کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد اورمہمانان ِخصوصی نے بھی طلبہ سے خاص اظہارِ خیال کیا۔
(جاری ہے)
اپنے خطاب کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد نے سال2020اور2021 کے سفر کے دوران گزرے قابل ذکر لمحات کا حوالہ دیتے ہوئے ان سالوں کوہمت اور برداشت سے منسلق کیا۔
معروف ماہر تعلیم ، دانشور، ماہرِ ثقافت اور انسانی حقوق کی کارکن ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ نے 2020 کی کلاس سے کلیدی مقرر کے طور پر خطاب کیا۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ تعلیم کا سب سے بڑا جوہر امکان کی تلاش ہے جسکی دولت احساس سے اکٹھی کی جاسکتی ہے۔ تعلیم ، تربیت اورمعاشرتی یکجہتی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایسے اہم مقاصد ہیں جن سے امکان کا احساس جاگتا ہے اور ترقی کی نئی راہیں کھلتی ہیں۔
مشہور آرکیٹیکٹ اورارشد شاہد عبداللہ پرائیوٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرجناب شاہد عبداللہ نے دوسرے دن کلیدی مقرر کے طور پر 2021 کی کلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے عملی مہارتوں کو حاصل کرنے اوراپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کو بروکار لانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اسائش کے دائرے سے جرات مندانہ انداز میں باہر نکلیں اور جدیدسوچ کے ذریعے اپنے مقاصد کو حاصل کریں۔شاہد عبداللہ نے معاشرے کی خدمت کرنے اور اچھے کام کرنے کی اہمیت پر اپنے خطاب کا اختتام کیا۔
دونوں کانووکیشنز کے دوران مذکورہ بالا خطابات کے بعد تمام فارغ التحصیل طلباء کو ڈگریوں سے نوازا گیا جبکہ پی ایچ ڈی کے گریجویٹس کی بھی رسمی ستائش کی گئی۔ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو نیشنل مینجمنٹ فاؤنڈیشن ایوارڈز اور کارپوریٹ میڈلز سے سراہا گیا۔
دونوں تقاریب کی ریکارڈ شدہ نشریات کا ملاحضہ مندرجہ ذیل لنکس پر کیا جاسکتا ہے۔
کانووکیشن 2020
کانووکیشن 2021
مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.