چیئرمین نیشنل کمیشن اقلیتی امور چیلا رام کویلانی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کیے ا قدامات کوسراہا

پیر 17 جنوری 2022 22:48

چیئرمین نیشنل کمیشن اقلیتی امور چیلا رام کویلانی نے وزیراعلیٰ عثمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) چیئرمین نیشنل کمیشن برائے اقلیتی امور چیلا رام کویلانی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کیے گئے ا قدامات کوسراہااورکہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اقلیتی برادریوں کی فلاح وبہبوداوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے بے مثال اقدامات کیے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے جتنا کام اقلیتی برادریوںکی فلاح وبہبود کیلئے کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اوراس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو جاتا ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے ہیں اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے لیڈ لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :