آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات ،باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورمختلف شعبوں پرگفتگو

توقع ہے کہ قازقستان میں جلدامن عامہ کی صورتحال بہترہوجائیگی، افغانستان کے حوالے سے سنجیدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف

پیر 17 جنوری 2022 22:58

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات ،باہمی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قازقستان کے سفیرمسٹر یرژان کِسٹافن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورمختلف شعبوں پرگفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توقع ہے کہ قازقستان میں جلدامن عامہ کی صورتحال بہترہوجائیگی۔

انہوںنے کہاکہ افغانستان کے حوالے سے سنجیدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان خطے میں فروغ امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔قازقستان کے سفیرنے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردارکوسراہا۔ سفیرنے ہرسطح پرسفارتی تعاون کوبڑھانے کیلئے کرداراداکرنے کے عزم کااعادہ کیا ۔