کھیلیں صحت مند جسم اور معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں لہٰذا ان کا فروغ ضروری ہے،انجنئیربشیراحمد
فیسکو قومی کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے چیف ایگزیکٹو فیسکو
پیر 17 جنوری 2022 23:03
(جاری ہے)
انھوں نے مزید کہاکہ کھیلوں کے فروغ میں فیسکوکی خدمات ناقابل فراموش ہیں فیسکو ہمیشہ سے کھیلوں کی ترقی اور نئے کھلاڑیوں کیلئے شاندار نرسری رہی ہے ۔
انھوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ دلجمعی اور خلوص نیت سے محنت کریں اورواپڈا کا نام قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید روشن کریں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر کھیل پنجاب رائے تیموربھٹی نے جھنگ ڈسٹرکٹ میںواپڈ انٹریونٹ مقابلوں کے انعقاد کرانے پرخوشی کا اظہار کیااور فیسکو حکام کا شکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے فیسکو کی طرف ایسی صحتمندانہ سرگرمیوں کی تعریف کی اور کہا کہ انٹریونٹ مقابلہ جات محکمہ میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیںجو مستقبل میں پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرنے میں اہم کردار کر سکتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ واپڈا کے مختلف یونٹس کے درمیان کھیلوں کے فروغ سے ملازمین میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے جوصحت مند معاشرے کی تعمیر کیلئے اشد ضروری ہے ۔سیکرٹری فیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن اطہر ایوب چوہدری نے کہا کہ واپڈکے مختلف یونٹس کے درمیان مقابلوں کا بنیادی مقصد واپڈا کے ان یونٹس میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ پورے ملک بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کیلئے بہترین کھلاڑیوں کی تلاش بھی ہے ۔انھوںنے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پرایڈیشنل چیف انجنئیر جھنگ سرکل نذرمحمد ڈب، ان کی ٹیم ، فیسکو سپورٹس آفیسرمحمد ارشد اورسپورٹس ایسوسی ایشن اورپی آر ریپریزنٹیٹو محمد عمران بلوچ کو مبارکباد دی ۔ ٹورنامنٹ میںفیسکو (فیصل آباد) لیسکو (لاہور)، گیپکو(گوجرانوالہ)، پیسکو(پشاور)، حیسکو(حیدرآباد) ، کیسکو(کوئٹہ)، میپکو (ملتان) ، آئیسکو(اسلام آباد) اور این ٹی ڈی سی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پرگیپکو( گوجرانوالہ) نے تیسری، فیسکو نے دوسری جبکہ لیسکو( لاہور)نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد نے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی، ایم پی اے معاویہ اعظم طارق، مینجر فیسکو ہاکی ٹیم زبدة الضیاء ، پی ڈی ( جی ایس سی) فیصل رضا مارتھ، فیصل شفیع رانا، احمر ایوب چوہدری، ایکسئین حضرات اور تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔مزید قومی خبریں
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.