
بلال یاسین پر فائرنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
حملے کے ماسٹرمائنڈ کی دبئی میں گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کردیے گئے، قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد میاں وکی کی گرفتاری جلد متوقع ہے
ثنااللہ ناگرہ
پیر 17 جنوری 2022
19:39

(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے دبئی میں قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں جس کے بعد ماسٹر مائنڈ میاں وکی کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ خیال رہے شاہدرہ سے گرفتار ہونے والے دونوں شوٹرز کے بیانات اور دیگر ذرائع سے موصول اطلاعات پر میاں وکی کو مرکزی ملزم قراردیا گیا، جس پر تفتیشی افسر نے بھی میاں وکی کو ضمنی میں مرکزی ملزم لکھا ہے۔
دوسری جانب مقامی عدالت نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر حملہ کیس میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے رکن اسمبلی بلال یاسین پر حملہ کیس میں گرفتار ملزمان ساجد، عمر اور فخرعالم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے مو قف اپنایا کہ تینوں کو بے بنیاد الزام میں ملوث کیا گیا، اسلحہ فراہمی سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔اسلحہ قانون کے مطابق فروخت کیا گیا جس کے لیے پولیس تفتیش مکمل کر چکی ہے ، استدعا ہے تینوں کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کی۔مزید اہم خبریں
-
عرب ممالک میں 64 فیصد افراد بینک اکاؤنٹ نہیں رکھتے
-
غزہ: انخلا کے نئے اسرائیلی حکم سے ہزاروں علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
لیبیا: متحارب فریقوں سے فائر بندی معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 1 پیسے کی بھی کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نااہل حکومت کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوا
-
عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا
-
پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کی طرف بڑا واضح ہے کہ سیز فائر قائم رہے گا
-
عالمی ادارہ صحت کی کوششوں سے مزید 1.4 ارب لوگوں کی صحت بہتر، رپورٹ
-
روہنگیاؤں کو کھلے سمندروں میں چھوڑنے پر انڈیا سے معلومات طلب
-
عالمی منڈی میں تیل کی کم ترین قیمتوں کے باوجود عوام کو ریلیف سے مسلسل محروم رکھا گیا
-
بلا خوف تردید کہتا ہوں کہ پاکستان نے بھارت کے 5 نہیں 6 جہاز مار گرائے
-
پاکستان کی امریکا کیساتھ "زیرو ٹیرف" پر دو طرفہ تجارتی معاہدے کرنے کی تجویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.