Live Updates

لاہور: تحریک انصاف کے ممبرکشمیر قانون اسمبلی غلام محی الدین دیوان کی جانب سے عوام میں انصاف صحت کارڈ تقسیم

منگل 18 جنوری 2022 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) تحریک انصاف کے ممبرکشمیر قانون اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے لارنس روڈ پارٹی آفس میں این اے 124 کی عوام میں انصاف صحت کارڈ تقسیم کئے، حلقے سے آئی ہوئی عوام سے غلام محی الدین دیوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھگوڑے نوازشریف کو 68 فیصد پاکستانی عوام نے وطن واپس آکر اپنے مقدمات کا سامناکرنے کا مطالبہ کیا ہے، نوازشریف بیماری کا جھوٹا بہانہ بنا کر لند ن میںچھپے بیٹھے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت تمام پالیسیوں کا محور اور مرکز عام آدمی کی زندگیوں میں خوشحالی لانا ہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی عوام کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے انصاف صحت کارڈ کا اجراء کیا ہے، صحت کارڈ غریب عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ، ماضی کی حکومتوں نے پالیسیاں صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے بنائیں، انشاء اللہ حکومت جلد مہنگائی پر قابو پا لے گی اور عوام کے مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیںگی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات