پریانتھا کمارا کو کس طرح قتل کیا گیا ؟ ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اہم انکشافات کر دئیے
ملزم عمران اور حمیر نے پریانتھا کمارا پر قینچی سے وار کیے،تیمور نے اینٹ سے وار کیا،ملزم علی اصغر نے لاش کو آگ لگائی، ملزم شہریار اور بلال نے بیرونی دروازہ توڑ کر ہجوم کو اندر بلایا۔ملزمان کے تفتیش کے دوران انکشاف
مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 جنوری 2022 13:34
(جاری ہے)
سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کی گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 79 ملزمان کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔
پیر کو پولیس نے ملزمان عدالت میں پیش کیے ۔ پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں قتل ہونیوالے پریانتھا کمارا قتل کیس میں 85 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر تھے جن میں سے 7 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا ہے جبکہ مقدمیمیں ایک نئے ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پہلے سے جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں موجود 78 اور ایک نئے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیدیا ، ملزمان کو 31 جنوری کو دوبارہ گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔دوسری جانب سری لنکن شہری پریانتھاکماراکی فیملی کے لئے وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک لاکھ ڈالر کے فنڈ اور 1667 ڈالر کی پہلی تنخواہ پریانتھا کی بیوہ کو منتقل کردی گئی، فنڈ اور تنخواہ راجکو انڈسٹریز نے بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی ، 10سال تک تنخواہ بیوہ کیاکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی رہیگی، فنڈ اور 10سال تک تنخواہ کا وعدہ کمپنی نے کیا اور اعلان وزیراعظم نے کیا تھا۔ڈاکٹرشہبازگل نے اکاونٹس کی تفصیلات بھی جاری کیں ، جس کے مطابق سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نیپریانتھاکی بیوہ اوربچوں کیلئے ایک لاکھ ڈالر اکٹھے کئے جبکہ راجکوانڈسٹریزانتظامیہ نے بھی پریانتھاکماراکی تنخواہ ڈالر میں فیملی کو بھجوائی۔پریانتھاکماراکی موت کے بعدپہلی تنخواہ بینک کے ذریعے پریانتھاکمارا کی بیوہ کواداکی گئی ، راجکوانڈسٹریزنے پریانتھا کی فیملی کیلئے ہر سال 20ہزار ڈالرسیلری کی مد میں مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
قتل کے الزام میں جیل کاٹنے والے شخص کو موت کے بعد انصاف مل گیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے
-
حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ
-
ملک میں غربت میں بڑا اضافہ
-
خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا
-
پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی برائے طبی تعلیم کا پہلا اجلاس
-
دنیا میں بڑھتی اوسط عمر کووڈ وباء سے تنزلی کا شکار، ڈبلیو ایچ او
-
پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہی: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز مختص کئے ہیں، اویس لغاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.