کرونا وائرس ،تازہ ترین اکانومسٹ گلوبل نارملسی انڈیکس میں پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ، اسد عمر

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو تینوں رینکنگ میں سرفہرست کے تین ممالک میں رہا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

جمعرات 20 جنوری 2022 14:34

کرونا وائرس ،تازہ ترین اکانومسٹ گلوبل نارملسی انڈیکس میں پاکستان دنیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ تازہ ترین اکانومسٹ گلوبل نارملسی انڈیکس میں پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جس نے کورونا کے بعد معاشرے اور معیشت کی بحالی میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ تازہ ترین اکانومسٹ گلوبل نارملسی انڈیکس میں پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جس نے کورونا کے بعد معاشرے اور معیشت کی بحالی میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو تینوں رینکنگ میں سرفہرست کے تین ممالک میں رہا۔