پاکستان کے تین کھلاڑی آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں شامل

فواد عالم، شاہین آفریدی اور حسن علی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 20 جنوری 2022 14:37

پاکستان کے تین کھلاڑی آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں شامل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2022ء )  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، تین پاکستانی کھلاڑی بھی الیون میں حصہ بنانے میں کامیاب رہے ۔ ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں دیمتھ کارونارتنے(سری لنکا)، روہت شرما(بھارت)، مارنس لبسشین(آسٹریلیا)،جو روٹ(انگلینڈ)،فواد عالم (پاکستان) ،رشبھ پانٹ(بھارت)،روی چندرن ایشون(بھارت)، کائل جیمیسن(نیوزی لینڈ)، شاہین آفریدی(پاکستان) اور حسن علی (پاکستان) شامل ہیں ۔

36 سال کی عمر میں فواد عالم نے ڈومیسٹک سرکٹ پر برسوں تک برداشت کرنے کے بعد بالآخر خود کو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کا سنگ بنیاد بنا لیا ہے۔ وہ 2021ء میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے، انہوں نے 9 میچوں میں 57.10 کی اوسط سے تین سنچریوں کے ساتھ 571 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جنوبی افریقہ، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سخت حالات میں سنچریاں بنائیں۔

حسن علی نے 2021ء میں ہمیشہ پاکستان کے لیے گیند کے ساتھ ڈیلیور کیا۔ طویل ترین فارمیٹ میں حسن علی نے 9 میچوں میں 16.07 کی سنسنی خیز اوسط سے 41 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میں 114 رنز کے عوض 10 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی کے لیے یہ ایک یادگار سال تھا، انہوں نے 9 میچوں میں 17.06 کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کیں، جن میں 3 مرتبہ اننگز میں 5 وکٹیں شامل تھیں ۔ شاہین آفریدی اب بھی صرف 21سال کے ہیں اورممکنہ طور پر آنے والے برسوں میں پاکستانی پیس بائولنگ اٹیک کی قیادت کریں گے اور اپنی باؤلنگ میں پہلے سے زیادہ بہتری کے بعد مزید خطرناک بائولر ثابت ہوں گے۔