میونسپل کمشنر فاخر شاکر سے حیدرآبادبزنس فورم کے وفد نے ملاقات کی

جمعرات 20 جنوری 2022 22:13

حیدرآباد۔20جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔20 جنوری2022ء) :میونسپل کمشنر فاخر شاکر سے حیدرآبادبزنس فورم کے صدر و انجمن تاجران سٹی کالج روڈ کے چیئرمین محمد یوسف میمن کی سربراہی میں انجمن تاجران کٹ پیس کلاتھ و جنرل مرچنٹ کے قائم مقام صدر لیاقت شفیع آرائیں اور جنرل سیکرٹر ی آصف قریشی پر مشتمل وفد نے ملاقات کی،جس میں چیئرمین محمد یوسف میمن اورصدر لیاقت علی نے میونسپل کمشنر فاخر شاکر کو سٹی کالج روڈ کے بازار میں تاجران کو صفائی ستھرائی، انکروچمنٹ، پارکنگ اور لائٹنگ ، ٹیکس، بلدیہ کی کرایہ 
داری سمیت درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔

میونسپل کمشنر نے وفدکی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی اور پارکوں کی بحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ،گلیاں اور سڑکیں کشادہ ہو ں گی اور شہر کا ماحول صاف ستھرا ہوگا تو آپ کا بزنس بھی ترقی کرے گا اور بزنس کی ترقی شہر کی ترقی میں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے، گلیوں و سڑکوں کو کشادہ بنانے کی غرض سے معزز عدالت کے حکم پر شہر بھر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے ،اگر ہم باہمی تعاون سے اس شہر کی خدمت کریں گے تو مجھے مکمل یقین ہے کہ ہم حیدرآباد کی رونقیں بھی بحال کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ آپ کے مسائل کے حل کیلئے بازاروں کا آپ کے ساتھ مل کر وزٹ کریں گے اور ان مسائل کا تدارک کرنے کی حتی المقدور کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :