کوروناکے سبب جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کا دورہ امریکہ ملتوی ہوگیا

جاپانی وزیراعظم آج بائیڈن سے ورچوئل ملاقات کریں گے،شمالی کوریا کے میزائل تجربات پرتبادلہ خیال ہوگا

جمعہ 21 جنوری 2022 13:07

کوروناکے سبب جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کا دورہ امریکہ ملتوی ہوگیا
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) کورونا وائرس کے سبب جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کا دورہ امریکہ ملتوی ہوگیا۔ تاہم امریکی صدر جوبائیڈن سے ہفتے کے روز ان کے ورچوئل مذاکرات ہونگے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان مذاکرات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور جاپانی شہریوں کے اغواہ کا حل طلب معاملے پر بھی بات چیت ہوگی۔اس حوالے سے جاپانی وزیر اعظم نے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے قیام کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر موقع سے فائدہ اٹھانے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے۔