سینٹ میں سینیٹر شہادت اعوان نے غیر معیاری ادویات کا معاملہ اٹھا دیا

غیر رجسٹرڈ طاقت بخش ادویات نوجوانوں کی موت کا سبب بن رہی ہیں، رکن سینیٹ

جمعہ 21 جنوری 2022 16:13

سینٹ میں سینیٹر شہادت اعوان نے غیر معیاری ادویات کا معاملہ اٹھا دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) سینٹ میں سینیٹر شہادت اعوان نے غیر معیاری ادویات کا معاملہ اٹھا دیا۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں باڈی بلڈنگ کلب غیر معیاری ادویات استعمال کر رہے ہیں، غیر رجسٹرڈ طاقت بخش ادویات نوجوانوں کی موت کا سبب بن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر شہادت اعوان نے بتایاکہ تین سال میں نہ کوئی گرفتاری ہوئی نہ ایکشن لیا گیا، امپورٹرز اور ڈیلرز کیخلاف بھی کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔اجلاس کے دور ان وزارت صحت نے بتایاکہ باڈی بلڈنگ کیلئے استعمال ہونے والی ادویات یا سپلیمنٹس سے موت کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ادویات کے منفی ردعمل کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے پورٹل پر رپورٹ کیا جا سکتا ہے۔