سردار عبدالقیوم نیازی سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے کل واپس پہنچیں گے

جمعہ 21 جنوری 2022 16:46

سردار عبدالقیوم نیازی سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے کل واپس پہنچیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے صبح 8 بجے وطن واپس پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیراعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر حاضری کا شرف حاصل کیا، وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی سے روضہ رسول ص کے متولی شیخ علی نوری، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بلال اکبر، تحریک انصاف سعودی عرب کے عہدیداران، کشمیر کمیونٹی کے وفود و دیگر نے ملاقاتیں بھی کیں۔