دلیر مہندی بھی نصیبو لال کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

نصیبو لال نے اپنی گائیکی سے دٴْنیا بھر میں اپنا نام بنایا ،جو بھی گایا بہت سٴْریلا گایا،بھارتی گلوکار

جمعہ 21 جنوری 2022 17:47

دلیر مہندی بھی نصیبو لال کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال کی حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے’ تو جھوم‘ کے بعد بھارتی گلوکار دلیر مہندی بھی اٴْن کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔سوشل میڈیا پر دلیر مہندی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اٴْنہیں نصیبو لال کی سٴْریلی آواز کی تعریف کرتے سٴْنا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

دلیر مہندی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’نصیبو لال جی نے اپنی گائیکی سے دٴْنیا بھر میں اپنا نام بنایا اور جو بھی گایا بہت سٴْریلا گایا۔

‘بھارتی گلوکار نے کہا کہ ’گائیکی میں سٴْریلا پن اور اچھی آواز کیلئے بہت محنت کرتی پڑتی ہے اور نصیبو لال جی کے کام میں اٴْن کی محنت نظر آتی ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’نصیبو لال جی نے بھارت سمیت دٴْنیا بھر میں میوزک کے مداحوں میں اپنی ایک خاص پہچان بنائی‘۔

متعلقہ عنوان :