
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ،محکمہکی کارکردگی ودیگر امور پر تفصیلی بریفنگ
پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک میںضروری خالی آسامیوں پر بھرتی کا اصولی فیصلہ ،بارانی علاقوں کیلئے بلاسود ٹریکٹر سکیم لانچ کرنے کاحکم کو آپریٹو سوسائیٹز ایکٹ 1925میں96سال کے بعد دور حاضر سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 24 ضروری ترامیم ریگل چوک میں 4کنال اراضی پر کمرشل بلڈنگ پارکنگ پلازہ بنانے کی تجویز کا جائزہ،واگزار اراضی سیاحت کیلئے استعمال پر غور پنجاب میں 21فارم سروسز سینٹر بحال کئے جارہے ہیں ،مری ،کہوٹہ اورکوٹلی ستیاں میں گذارا فارسٹ کو آپریٹو سکیم فعال کی جائے گی
ہفتہ 22 جنوری 2022 19:01

(جاری ہے)
اجلاس میں پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک میںضروری خالی آسامیوں پر بھرتی کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کوکمرشل اراضی کے استعمال کا قابل عمل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ریگل چوک میں 4کنال اراضی پر کمرشل بلڈنگ پارکنگ پلازہ بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا اور کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی واگزار اراضی سیاحت کیلئے استعمال کرنے پربھی غور و خوض کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی 60ارب روپے مالیت کی36پراپرٹیز واگزار کرائی گئی ہیں۔کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی 112قیمتی پراپرٹیزکوبہتر استعمال کیلئے پیش کرے گا۔کمرشل پراپرٹیز کو نیلام عام کے ذریعے فروخت کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے ۔کاشتکاروں کی سہولت کیلئے پنجاب میں 21فارم سروسز سینٹر بحال کئے جارہے ہیں ۔مری ،کہوٹہ اورکوٹلی ستیاں میں گذارا فارسٹ کو آپریٹو سکیم فعال کی جائے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ1ارب53کروڑ کے قرضوں سے 98.7فیصد وصولیاں کرچکا ہے۔ 232ہاؤسنگ سوسائیٹز کی جیو ٹیگنگ بھی کی جائے گی۔ فراڈ کے سدباب کیلئے کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز میں بائیو میٹرک سسٹم نافذ کیا جارہاہے ۔پنجاب پراونشل کو آپریٹو بنک میں ٹرانزیکشن مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ،سیکرٹری کو آپریٹواوردیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رنگ و روغن اور سامان آرائش میں سیسے کا استعمال خطرناک، ڈبلیو ایچ او
-
ملک میں عملدآری بڑھانے میں لبنانی حکومت کو سلامتی کونسل کی حمایت حاصل
-
غربت اور موسمیاتی بحران کے درمیان تعلق پر تہلکہ خیز رپورٹ کا اجراء
-
غزہ: اسرائیل امداد کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں دور کرے، یو این ادارے
-
رکن ممالک کی عدم ادائیگیوں سے اقوام متحدہ دیوالیہ ہو نے کے قریب
-
آئی ایم ایف کی پاکستان کی ٹیکس وصولیوں میں کمی ہونے کی پیشن گوئی
-
ملک کا وہ علاقہ جہاں سردی کی آمد کی بجائے موسم دوبارہ گرم ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی
-
تاریخ سے ثابت ہے کہ ملٹری ڈکٹیٹرز کا صرف بندوق کے زور پر ہر چیز کا حل نکالنے کا فارمولہ کبھی دیرپا اور کامیاب ثابت نہیں ہوا
-
ملک کے مفاد میں یہی تھا کہ سہیل آفریدی اس اہم میٹنگ میں ضرور بیٹھتے
-
پاکستان میں اب وہی افعانی باشندے رہ سکیں گے جن کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود ہوگا
-
پاکستان میں شدید سردی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آگئی
-
پارٹیوں پر پابندی لگا کر ریاستی رِٹ کے نام پر اجارہ داری کو تسلیم نہیں کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.