سپیکر و قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی کا سابق ممبر قومی اسمبلی ملک غلام محمّد نور ربانی کھر کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 24 جنوری 2022 19:43

سپیکر و قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی کا سابق ممبر قومی اسمبلی ملک غلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام اسپیکر قاسم خان سوری نے سابق ممبر قومی اسمبلی ملک غلام محمّد نور کھر کی انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

اسپیکر اور قائم مقام اسپیکر نے مرحوم ملک غلام محمد ربانی کھر کے بیٹے ممبر قومی اسمبلی رضا ربانی کھر اور بیٹی حنا ربانی کھر کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں انکے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے مرحوم ملک غلام محمّد ربابی کھر کی سماجی و سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اسپیکر اور قائم مقام اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔