اقراء یونیورسٹی نے کورونا کے دوران بھی لاکھوں ڈالر سرمایہ کار کی،ڈاکٹروسیم قاضی

پیر 24 جنوری 2022 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) اقرا ء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا ہے کہ کورونا جیسے وبائی مرض کے بعدہم پہلی یونیورسٹی تھے جس نے بغیر کسی رکاوٹ کے لرننگ مینجمنٹ سسٹم بلیک بورڈ کے حصول میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں اقرا یونیورسٹی نے اہم سنگ میل حاصل کیے جن میں اسے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کی نمبر ون بزنس یونیورسٹی کا درجہ دیا اور عالمی یونیورسٹیوں کی کیو ایس اورٹائم ہائر ایجوکیشن کی درجہ بندی میں بھی شامل ہونا تھا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اقرا ء یونیورسٹی کراچی کے انیسویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ تقسیم اسناد سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں ایران کے قونصل جنرل، آذربائیجان کے سفیر، فن لینڈ کے اعزازی قونصل جنرل، اقراء کے بانی چانسلر اور موجودہ چیئرمین حنید لاکھانی اور چانسلر وشریک بانی ارم لاکھانی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سال ہم اقرا کی 21 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اب ہمیں آکسفورڈ، ہارورڈ، یا مسلم دنیا کی پرانی یونیورسٹیوں، جیسے کہ الازہر کے مقابلے میں لانا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اس سے بڑی کوئی حقیقت کوئی نہیں ہے کہ آج ہم نی31ہزار سے زیادہ طالب علموں کو گریجویٹ کیا ہے۔ جس میں13ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں ، ہم نی30ہزارلیڈروں کو تعلیم دیتے ہوئی30ہزار زندگیاں بدل دی ہیں۔ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ بین الاقوامی اور آزاد درجہ بندی کرنے والی ایجنسی، کیو ایس کے مطابق اقرا یونیورسٹی تعلیمی ساکھ کے اعتبار سے ایشیا کی سرفہرست 250 یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔