Live Updates

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں کرپشن میں ہوشربا اضافے کی رپورٹ کے بعد عمران خان کی حکومت کا کوئی جواز نہیں : ذوالفقار علی بدر

؁ عمران خان کرپشن ختم کرنے کا نعرہ لگاکر اقتدار میں آئے، کرپشن ختم نہیں ہوئی لہذا اب وہ گھر جائیں،ترجمان بلاول بھٹو زرداری

منگل 25 جنوری 2022 19:40

_ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں کرپشن میں ہوشربا اضافے کی رپورٹ کے بعد عمران خان کی حکومت کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا، عمران خان کرپشن ختم کرنے کا نعرہ لگاکر اقتدار میں آئے، کرپشن ختم نہیں ہوئی لہذا اب وہ گھر جائیں، انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے مشیر احتساب کی چھٹی کے اگلے روز پی ٹی آئی کے کرپشن کے خلاف بیانیے کی بھی چھٹی ہوگئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ،پاکستان کی کرپشن رینکنگ میں 16 درجے کا اضافہ پی ٹی آئی کے کرپشن کے خلاف نام نہاد بیانئے پر ایک زور دار طمانچہ ہے، کرپشن کی فہرست میں صرف ایک سال میں 124ویں نمبر سے 140ویں نمبر پر آنے کا کریڈٹ عمران خان اور ان کی کرپٹ کابینہ کو جاتا ہے، عمران خان اور ان کے سرمایہ دار دوستوں نے ملک میں کرپشن کی انتہا کردی، پی ٹی آئی کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھی،پاکستان کی کرپشن رینکنگ میں 16 درجے کا اضافہ پی ٹی آئی کے کرپشن کے خلاف نام نہاد بیانئے پر ایک زور دار طمانچہ ہے، کرپشن کی فہرست میں صرف ایک سال میں 124ویں نمبر سے 140ویں نمبر پر آنے کا کریڈٹ عمران خان اور ان کی کرپٹ کابینہ کو جاتا ہے، ذوالفقار علی بدر کا کہنا تھا کی عمران خان اور ان کے سرمایہ دار دوستوں نے ملک میں کرپشن کی انتہا کردی، پی ٹی آئی کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات