Live Updates

نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت عمران خان نے دی، ن لیگ کا عمران خان پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ تبدیلی کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے، سینئر لیگی رہنما عظمی بخاری

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 26 جنوری 2022 06:02

نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت عمران خان نے دی، ن لیگ کا عمران خان پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 25 جنوری2022ء) نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت عمران خان نے دی، شہبازشریف کی بجائے عمران خان پر اسکا مقدمہ درج کرائیں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ تبدیلی کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے، سینئر لیگی رہنما عظمی بخاری- تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ تبدیلی کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے،حکومت کے ترجمان آج بھی آکر عمران خان کے قصیدے پڑھ رہے تھے آپکی ڈھٹائی کو سو توپوں کی سلامی ملنی چاہئے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان مسلسل چار سال سے عالمی سرٹیفائیڈ کرپٹ ثابت ہورہے ہیں۔ جعلی صادق و امین کا اصل بھیانک چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔

(جاری ہے)

شریف فیملی ہر فورم سے سرخرو اور تبدیلی ہر جگہ سے بدنام ہورہی ہے۔شہبازشریف کو برطانیہ کی عدالت نے صادق و امین قرار دیا،نوازشریف،مریم نواز،حمزہ شہباز ہر محاذ پر سرخرو ہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اور عثمان بزدار ناکامی کے تمام تمغے وصول کررہے ہیںیہ مکافات عمل ہے،چور،چور کا شور مچانے والے خود سرٹیفکیٹ شدہ چور ثابت ہورہے ہیں۔

کرائے کے ترجمانوں کے پاس عمران نیازی کی کسی چوری کا جواب نہیں،تبدیلی کی ڈوبتی کشتی سے سوار باری باری چھلانگیں لگانا شروع ہوگئے ہیں۔شہزاد اکبر جیسے مہرے کی حقیقت بھی عیاں ہوگئی ہے۔بنی گالہ سب مافیاز کی جائے پناہ بن چکا ہے۔وزیراعظم ہائوس عوامی مسائل کیلئے نہیں حزب اختلاف کیخلاف سازشوں کیلئے استعمال ہورہا ہے۔نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت عمران خان نے دی،شہبازشریف کی بجائے عمران خان پر اسکا مقدمہ درج کرائیں،عمران خان نے فیصل سلطان اور یاسمین راشد کی رپورٹس پر نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت دی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات