Live Updates

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے مالی سال 2021-22 کے لئے 6.17ارب کے نظرثانی شدہ بجٹ سفارشات کو سینڈیکیٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی

بدھ 26 جنوری 2022 11:23

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے مالی سال 2021-22 ..
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2022ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے مالی سال 2021-22 کے لئے  6.17ارب کے نظرثانی شدہ بجٹ سفارشات کو سینڈیکیٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ۔ کمیٹی کی صدارت زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کی جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر غلام نبی ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ پنجاب ڈاکٹر احمد بلال ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل فنڈ انیس احمد، زرعی یونیورسٹی کے ٹریژررعمر سعید قادری، رجسٹرار طارق محمود گل، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عرفان عباس،ڈاکٹر ریاض ورک،ڈاکٹر سجادالرحمٰن ،ڈاکٹر شہباز طالب ساہی ،ڈاکٹر محمد قمر بلال ، اور ڈاکٹر بشریٰ سعدیہ نے شرکت کی ۔

ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ طلبہ کو جدید تعلیمی و تدریسی سہولیات سے آراستہ کرنایونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لئے حکومت جامعہ زرعیہ کو فنڈفراہم کرئے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کا شمار برصغیر کی پہلی زرعی تعلیمی و تحقیقی دانشگاہ کے طور پر کیا جاتا ہے جس میں طلبہ کی خدادار صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور عہد حاضر کے چیلنجز سے نبرد آزما ہ ہونے کےلئے تمام کوششیں عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی سے ملکی ترقی و خوشحالی کے سفر کو یقینی بنایا جا سکے ۔

اجلاس میں سب کیمپس بورے والا میں نئے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کی سفارشات بھی پیش کی گئیں ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات