سڑکوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے ادھم مچانے والا ون ویلر گرفتار

بدھ 26 جنوری 2022 13:06

سڑکوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے ادھم مچانے والا ون ویلر گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پولیس نے سڑکوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے ادھم مچانے والا ون ویلر گرفتار کر لیا۔ایس پی ٹریفک آصف صدیق نے کہا کہ اسد نامی نوجوان ون ویلنگ اور انتہائی خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

نوجوان کی انتہائی خطرناک ڈرائیونگ سے دیگر شہریوں کے جان و مال کو بھی خطرہ لاحق تھا۔ ون ویلر کے خلاف تھانہ جوہر ٹان میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دی گیا۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :