Live Updates

راوی اربن منصوبے کیلئے قیمتی زرعی زمین ہتھیائی جا رہی تھی کسان سراپا احتجاج تھے ‘حمزہ شہباز

ماہرین ماحولیات کی رائے کے بغیر ایسے کسی منصوبے پر کام شروع نہیں ہونا چاہئے تھا‘پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف

بدھ 26 جنوری 2022 18:10

راوی اربن منصوبے کیلئے قیمتی زرعی زمین ہتھیائی جا رہی تھی کسان سراپا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ راوی اربن منصوبے کو لاہور ہائیکورٹ نے غیر آئینی قرار دیا ہے۔معزز عدالت نے کہا ہے کہ منصوبے کے لئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ منصوبے کے لئے قیمتی زرعی زمین ہتھیائی جا رہی تھی کسان سراپا احتجاج تھے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںانہوںکہاکہ اربوں ڈالر کی آمدن اور لاکھوں افراد کے لیے روزگار پیدا کرنے کے دعوے عمران خان کے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کے جھوٹ کی اگلی قسط تھی۔

منصوبے کے ماحولیاتی اثرات کو بری طرح سے نظر انداز کیا گیا۔ راوی منصوبے کی ضمن میں بٹورے جانے والے پیسے مہنگائی کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے پر خرچ ہونے چاہئیں۔ اس منصوبے کے بلند وبانگ دعووں ، خوشنما تصویروں سے بدنیتی اور فراڈ کی بو آ رہی ہے۔ اس قسم کا کوئی بھی منصوبہ تمام طبقات کی مشاورت کے بغیر نہیں ہونا چاہئے۔ ماہرین ماحولیات کی رائے کے بغیر ایسے کسی منصوبے پر کام شروع نہیں ہونا چاہئے تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات