روسی صدر پر ذاتی نوعیت کی پابندیاں ’’تباہ کن‘‘ثابت ہوں گی، کریملن کی تنبیہ

جمعرات 27 جنوری 2022 13:29

روسی صدر  پر ذاتی  نوعیت کی پابندیاں ’’تباہ کن‘‘ثابت ہوں  گی، کریملن ..
ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جنوری 2022ء) روسی صدر کے  دفتر کریملن نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن پر ذاتی نوعیت کی پابندیاں ’تباہ کن‘ ثابت ہوں گی۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق  امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرین پر حملے کے نتیجے میں روسی صدر کو ذاتی نوعیت کی پابندیوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ تاہم روسی صدر کے ترجمان نے کہا کہ ایسی پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا بلکہ یہ یوکرینی بحران کے حل میں مزید رکاوٹیں ڈال دیں گی۔