لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے بلاوجہ چالان کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعرات 27 جنوری 2022 14:41

لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے بلاوجہ چالان کرنے کیخلاف پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے بلاوجہ چالان کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی :۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میںکہا گیاہے کہ لاہور ٹریفک پولیس بلاوجہ شہریوں کی چالان کرنے میں مصروف ہے،ہر ٹریفک و ارڈن روزانہ 30سے 50چالان کرتا ہے۔عام آدمی کے پاس روٹی کے پیسے نہیں ہیں۔غریب شہری 200روپے سے 300روپے کا روزانہ چالان کیسے جمع کرائے۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت ٹریفک پولیس کی بلاوجہ چالان کرنے کا نوٹس لے۔