محکمہ جنگلی حیات ‘ 2وائلڈلائف انسپکٹرز غیرقانونی شکاریوں کے تعاقب کے دوران حادثے میں زخمی

ہنگامی کمک کی آمد سے جنگلی خرگوش اور سؤر کے شکار میں ملوث 06غیرقانونی شکاری کتوں سمیت گرفتار ‘ محکمہ جنگلی حیات

جمعرات 27 جنوری 2022 14:41

محکمہ جنگلی حیات ‘ 2وائلڈلائف انسپکٹرز غیرقانونی شکاریوں کے تعاقب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) وزیر جنگلی حیات وماہی پروری پنجاب سید صمصام علی بخاری و سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات وماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ملک ثناء اللہ خان کی قیادت میں محکمہ کے صوبہ بھر میں غیرقانونی شکاریوں کیخلاف جاری کریک ڈائون کے نتیجے میں پیرووال جنگل سے جنگلی خرگوش اور سؤر کے 06غیرقانونی شکاری 05کتوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے تاہم دوران تعاقب دو وائلڈلائف انسپکٹرز حادثے کا شکارہوکر شدید زخمی ہوئیجنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا ۔

تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ملتان ریجن محمد حسین گشکوری کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سائوتھ پنجاب ڈاکٹر مرزا زاہد شریف نے پیرووال جنگل میں جنگلی خرگوش اور سؤر کا کتوں کیساتھ شکار کر نے کی اطلاع موصول ہونے پرڈپٹی ڈائریکٹر ملتان ریجن کو ہدایت جاری کی کہ وہ فور ی طورپر جنگل میں ایک وائلڈلائف اسکواڈ روانہ کریں تاکہ اس شکار کو روکا جاسکے ۔

(جاری ہے)

جس پر وائلڈلائف انسپکٹرمحمد منیر اور محمد رفیق کو روانہ کیاگیاجنہوں نے پیرووال جنگل میں آرمی ڈپو کے قریب جنگلی خرگوش اور سؤر کا کتوں کیساتھ شکار کرنیوالی پارٹی کاتعاقب کیادوران تعاقب روڈ حادثے میں دونوں انسپکٹرززخمی ہوگئے جنہوں نے ریجن ہیڈ کوارٹرز سے کمک طلب کی جس پر ایک نئی ٹیم ہنگامی طور پر موقع پر پہنچی اور کتوں کیساتھ جنگلی خرگوش اور سؤر کے شکار میں مصروف 06افراد اظہر عباس ولد اللہ بخش ، ذیشان ولد غلام فرید ، محمد عارف ولد غلام محمد ساکنان پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ، محمد لطیف ولد اورنگزیب ، محمد ندیم ولد محمد رمضان ، قیصر حسین ولد غلام حسین ساکنا ن کبیر والا ضلع خانیوال کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا اور ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل ڈالہ اور 05شکاری کتے برآمد کرلیے ۔

ملزمان کیخلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالانات مرتب کئے جارہے ہیں جبکہ حادثے میں مضروب دونوں وائلڈلائف انسپکٹرز کاعلاج معالجہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :