سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بنائی گئی ہارر تھرلر فلم کی پنجاب میںنمائش پر پابندی عائد

اگر سینسر بورڈ نے فلم کی نمائش کی اجازت نہ دی تو فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخوست دائر کی جائیگی‘ ہدایتکار

جمعرات 27 جنوری 2022 19:27

سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بنائی گئی ہارر تھرلر فلم کی پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) پنجاب حکومت نے سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بنائی گئی ہارر تھرلر فلم ’’جاوید اقبال، دی ان ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر‘‘ کی پنجاب میںنمائش پر پابندی عائد کردی جبکہہدایتکار نے عندیہ دیا کہ اگر سینسر بورڈ نے فلم کی نمائش کی اجازت نہ دی تو فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخوست دائر کی جائے گی۔

فلم کوپنجاب سمیت ملک بھر میں ریلیز کیا جانا تھا مگر اب اسے پنجاب میں پیش نہیں کیا جا سکے گا۔شوبز ویب سائٹ پاکستانی سینما کے مطابق حکومت پنجاب نے یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم کو پہلے کلیئر قرار دیا تھا مگر بعد ازاں اس کی نمائش روکنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کے محکمہ انفارمیشن ایند کلچر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فلم کی کہانی کے بجائے اس کے ٹائٹل کے حوالے سے لوگوں نے شکایت کی ہیں جس وجہ سے فلم کو دوسرے احکامات تک ریلیز نہیں کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ صوبائی فلم سینسر بورڈ کو متعدد شکایات موصول ہوئیں جس وجہ سے فلم کی نمائش پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی حکومت نے احکامات جاری کیے کہ سینسر بورڈ کی جانب دوسرے حکم نامے جاری کیے جانے تک فلم کو نمائش کے لیے پیش نہ کیا جائے۔علاوہ ازیں فلم کے ہدایت کار ابو علیحہ اور پروڈیوسر جاوید احمد کاکیپوٹو نے بھی فلم کی نمائش پر پابندی عائد کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

ہدایت کار ابو علیحہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سینما نامی شوبز ویب سائٹ کو بتایا کہ مذکورہ فلم کی کہانی ان کی کتاب سے ماخوذ ہے جبکہ کتاب پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر سینسر بورڈ نے فلم کی نمائش کی اجازت نہ دی تو صوبائی حکومت کے خلاف ہائیکورٹ میں درخوست دائر کروائی جائے گی۔فلم کی کہانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے بدنام سیریل کلر جاوید اقبال مغل کے جرائم اور ان کے قانونی ٹرائل کے گرد گھومتی ہے۔