بھارتی اداکار بوبی دیول 52برس کے ہوگئے

جمعرات 27 جنوری 2022 21:07

بھارتی اداکار بوبی دیول 52برس کے ہوگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) بالی وڈ اداکار بوبی دیول نے زندگی کی 52بہاریں دیکھ لیں۔بوبی دیول 27جنوری پنجابی جٹ فیملی ممبئی میں پیدا ہوئے ۔دھرمیندر کے بیٹے اور سنی دیول کے چھوٹے بھائی بوبی دیول نے 90کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔بوبی دیول ریس تھری میں بوبی اداکاری پیش کرتے دکھائی دیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بوبی دیول نے کہا تھا کہ میں نے کہا کہ میں صرف وہی فلمیں کرنا پسند کرتا ہوں جو میں انجوائے کروں جب کہ جو فلم اچھے اسکرپٹ کی نہ ہو ایسی فلم کرنے سے میں بیٹھنا زیادہ اچھا سمجھتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ فلم یملہ پگلہ دیوانہ کے سیکوئل میں والد دھرمیندر کے مدمقابل کام کرکے بہت مزہ آیا۔ انھوں نے کہا کہ دھرمیندر ایک بہت ہی اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم والد بھی ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :