7ویں پی ایس ایل کاآغاز کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ہے، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی

کرکٹ کا میلہ سج گیاہے، دنیا کے نامور کرکٹرز بھی پاکستان آئے ہیں، پی ایس ایل نے بہترین کھلاڑی متعارف کرائے ہیں، کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہ

جمعرات 27 جنوری 2022 21:26

7ویں پی ایس ایل کاآغاز کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ہے، صوبائی وزیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ 7ویںپی ایس ایل کاآغاز کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ہے، کرکٹ کا میلہ سج گیاہے، دنیا کے نامور کرکٹر زبھی پاکستان آئے ہیں، جمعرات کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ایس ایل نے بہترین کھلاڑی متعارف کرائے ہیں، کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، لاہور میں ہونیوالے میچز کیلئے بہترین انتظامات کررہے ہیں، محکمہ سپورٹس پنجاب کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے، پنجاب میں کرکٹ کے نئے گرائونڈز بھی بنارہے ہیں،امیدہے شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے دلچسپ میچوں سے لطف اندوز ہوں گے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔