Live Updates

وزیراعظم کا راوی پراجیکٹ سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان

روای دریا ختم ہوتا رہا ہے،سیورج کا نالا بن جائے گا،شاید کسی کو غلط فہمی ہے کہ یہ ہاؤسنگ سوسائٹی بن رہی ہے،راوی اربن ایک نیا شہر بننے جا رہا ہے،ہائیکورٹ میں راوی پراجیکٹ صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا گیا۔وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 28 جنوری 2022 13:20

وزیراعظم کا راوی پراجیکٹ سے متعلق  سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا ..
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 جنوری 2022ء ) وزیراعظم عمران خان آج مختصر دورے پر لاہور پہنچے ہیں،انہوں نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام رک جھوک کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کی۔وزیراعظم نے کہا کہ راوی اربن ایک نیا شہر بننے جا رہا ہے،یہ لاہور کے لیے اہم ہے۔ لاہور پھیلتا گیا تو پانی کی قلت اور گندگی کے مسائل کا سامنا ہو گا، روای دریا ختم ہوتا جا رہا ہے، وہ سیورج کا نالا بن جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بغیرپلاننگ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنتی جارہی ہیں۔شاید کسی کو غلط فہمی ہے کہ یہ ہاؤسنگ سوسائٹی بن رہی ہے۔ اسلام آباد کے بعد دوسرا شہر ہے جو پلاننگ پر بننے جا رہا ہے،حکومت کی جانب سے ہائیکورٹ میں راوی پراجیکٹ صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا گیا۔سپریم کورٹ میں راوی پراجیکٹ سے متعلق اپیل کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آبادی بڑھ رہی ہے، نئے شہروں کی ضرورت ہے،کراچی میں بھی کوشش ہے کہ ایک نیا شہر بن جائے۔

]خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو کا لعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی جسے منظور کرتے ہوئے 31جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ۔پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل نے روڈا فیصلے کے خلاف اپیل کی ۔ درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت ایوارڈ کے بعد اپیل کا حق دیاگیا ،ہائی کورٹ میں رٹ قابل سماعت نہیں تھی ،حکومت کے پاس آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار ہے ،قانونی اختیار کے تحت روڈا ترمیمی آرڈیننس جاری کیا ۔

لاہور ہائی کورٹ نے لینڈ ایکوزیشن کے سیکشن 4کو کالعدم قرا ردیدیا۔سیکشن فور کالعدم قرار دینے سے سرکار کوئی بھی اراضی ایکوائر نہیں کرسکے گی ۔ماسٹرپلان کے مطابق پراجیکٹ شروع کیا ،20ملین کی سرمایہ کاری شامل ہے ۔پراجیکٹ میں بین الاقوامی سٹیک ہولڈر اور سرمایہ کار شامل ہیں ۔پارلیمان حکومتی منصوبہ اورقانون سازی کرسکتی ہے عدلیہ مداخلت نہیں کرسکتی ۔سپریم کور ٹ لاہور ہائی کورٹ پراجیکٹ کالعدم قرا ردینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے اورحتمی فیصلے تک ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات