سیالکوٹ،پولیس نے 5 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے 2214 پتنگیں برآمد کر لیں

جمعہ 28 جنوری 2022 15:43

سیالکوٹ،پولیس نے 5 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے  2214 پتنگیں برآمد کر ..
سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جنوری 2022ء) سیا لکوٹ پولیس نے 5 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے  2214 پتنگیں برآمد کر لیں۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق  حاجی پورہ پولیس نے پک اپ نمبری ایل ای بی 9216 کی تلاشی کے دوران ملزم عثمان یوسف سکنہ نیکاپورہ سے 1714، ارسلان سے 150، حسنین سے 150، سعد سے 100 اور ابوبکر سے 100 پتنگیں برآمد ہونے پر ملزمان کو گرفتار کرکے پک اپ  وین بھی قبضہ میں لے لی ۔

(جاری ہے)

  ملزمان دوسرے شہروں سے کارگوکے ذریعے پتنگیں خرید کر سیالکوٹ میں فروخت کا دھندہ کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :