Live Updates

عثمان بزدار نے پنجاب میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہادی جو ہمیں نظر نہیں آرہی: عظمیٰ بخاری

عثمان بزدار پنجاب کے صرف ’’شو پیس‘‘وزیراعلیٰ ہیں۔ساڑھے تین سال سے پنجاب کے فیصلے بنی گالہ میں ہورہے ہیں:ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب

جمعہ 28 جنوری 2022 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے پنجاب میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہادی جو ہمیں نظر نہیں آرہی۔عثمان بزدار پنجاب کے صرف ’’شو پیس‘‘وزیراعلیٰ ہیں۔ساڑھے تین سال سے پنجاب کے فیصلے بنی گالہ میں ہورہے ہیں۔پنجاب کے 12کروڑ عوام کی قسمت کے فیصلے اگر بنی گالہ میں ہونے تھے تو عمران خان خود کو وزیراعلیٰ پنجاب بھی ڈکلیئر کردیں۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے بلاتفریق جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب میں ترقیاتی کام کرائے۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاشہبازشریف کے نام کی تختیاںوہاڑی سے اٹک تک لگی ہیں۔عثمان بزدار کی تختیاں صرف تونسہ میں لگ رہی ہیں۔پنجاب کا بجٹ تونسہ اور میانوالی میں خرچ ہو رہا ہے۔بزدار حکومت ساڑھے تین سال میں ایک بھی پروجیکٹس مکمل نہیں کرسکی۔راوی ریور پروجیکٹ اور سینٹرل بزنس پروجیکٹ تبدیلی کے فلاپ شو ثابت ہوئے ہیں۔عمران خان کی میٹھی گولیاں اب قوم ہضم کرنے کے قابل نہیں رہی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات