ایچ بی ایل پی ایس ایل ،(کل) دو میچ کھیلے جائینگے

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے زیر اہتمام ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں (کل) ہفتہ کو پہلا میچ دفاعی چمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جو دن کی روشی میں ہوگا ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے ، دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان رات کوبرقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائیگا ۔