سول ہسپتال ڈسکہ کے آپریشن تھیٹر میں خواتین کیساتھ جانورو ں سے ابتر سلوک کیا جانے لگا

مرداوٹی اے حاملہ خواتین کاآپریشن ،ویڈیو وائرل ہونے پر ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ نے لیڈی ڈاکٹر کی جان خلاصی کرواتے ہوئے اوٹی اے اور دو لیڈی سٹاف نرسوں کو معطل کردیا

جمعہ 28 جنوری 2022 20:55

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) سول ہسپتال ڈسکہ کے آپریشن تھیٹر میں خواتین کیساتھ جانورو ں سے ابتر سلوک کیا جانے لگا، لیڈی ڈاکٹر کی موجودگی میں مرداوٹی اے حاملہ خواتین کاآپریشن کرنے لگا ،ویڈیو وائرل ہونے پر ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ نے لیڈی ڈاکٹر کی جان خلاصی کرواتے ہوئے اوٹی اے اور دو لیڈی سٹاف نرسوں کو معطل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ ڈاکٹر محمدعدنان اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر طلعت فاروق کی ملی بھگت سے سول ہسپتال ڈسکہ کے آپریشن تھیٹر میں خواتین کیساتھ جانوروں سے ابترسلوک کیاجانے لگا لیڈی ڈاکٹر عائشہ شہباز کی موجودگی میں آپریشن تھیٹر میں اوٹی اے کی ڈیوٹی سرانجام دینے والا عاصم حاملہ خواتین کاآپریشن کرنے لگا جس کی ویڈیووائرل ہونے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دو ڑگئی ،ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ ڈاکٹر محمدعدنان اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر طلعت فاروق نے افسران بالا کی آنکھوں میں ڈھول جھونکنے اور لیڈی ڈاکٹر عائشہ شہباز کی جان خلاصی کروانے کیلئے او ٹی اے عاصم اوردو لیڈی سٹاف نرسوں کو معطل کردیا ،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر ہیلتھ سے مطالبہ کیاکہ سول ہسپتال ڈسکہ کے آپریشن تھیٹر میں خواتین کیساتھ جانوروں سے ابتر سلوک کرنے اور حاملہ خواتین کا آپریشن مرد او ٹی اے کرنے کانوٹس لیاجائے اور ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ ڈاکٹر محمدعدنان اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر طلعت فاروق کو فی الفور نوکری سے فارغ کیاجائے اور ان کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ دوبارہ کوئی بھی ایسی حرکت نہ کرسکے۔