Live Updates

عوام کو دھوکہ دینا اپوزیشن کا وطیرہ ہے مگر انہیں اب بھی کامیابی نہیں ملے گی ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

احتساب کو انتقام کا نام دینے سے کرپٹ سیاستدان احتساب سے بچ نہیں پائیں گے ‘ رہنما پی ٹی آئی

ہفتہ 29 جنوری 2022 12:21

عوام کو دھوکہ دینا اپوزیشن کا وطیرہ ہے مگر انہیں اب بھی کامیابی نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عوام کو دھوکہ دینا اپوزیشن کا وطیرہ ہے مگر انہیں اب بھی کامیابی نہیں ملے گی ،اپوزیشن جماعتیں مہنگائی سے متعلق حکومت کیخلاف منفی پروپیگنڈا کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتیں،احتساب کو انتقام کا نام دینے سے کرپٹ سیاستدان احتساب سے بچ نہیں پائیں گے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن کی مفاد پرستی کی سیاست اور احتساب سے راہ فرار کی خاطر چلائی جانیوالی نام نہاد تحریک کے مقاصد سے پاکستانی باشعور قوم آگاہ ہے، اپوزیشن اتحاد میں موجود دراڑیں سیاسی جماعتوں کے کرپٹ قائدین کی مفاد پرستی واضح کررہی ہیں ، کرپٹ اپوزیشن کا بیانیہ گمراہ کن ہے ، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی قیادت کا دامن کرپشن میں لتھڑا ہوا ہے اپوزیشن قومی اداروں کی تذلیل کرکے عوام کے دل نہیں جیت سکتی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سے کبھی بلیک میل نہیں ہوگا کیوں کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس ملک و قوم کی بہتری کے لیے کوئی منشور نہیں وہ صرف اپنے سابقہ لٹیرے حکمرانوں کو کرپشن اور لوٹ مار کے مقدمات سے بچانے کے لیے حکومت ک بلیک میل کررہے ہیں جو اس حکومت میں ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اس وقت بین الاقوامی مسئلہ ہے لیکن اس کے باوجود موجودہ حکومت محنت کش عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور وہ وقت قریب ہے جب حکومت کے عوامی اور ملکی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات سے پاکستان کے عوام کو اس کے ثمرات ملیں گے کیوں کہ اس وقت حکومتی ٹھوس اقدامات کی وجہ سے ناصرف ملک کے اندر بلکہ بیرونِ ملک بھی پاکستان کی ساکھ بہتر ہونے سے اس کے وقار میں اضافہ ہورہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات