سیہون لعل شہباز قلندر ؒ کے مزار پر زیارت کے لیے جانے والے جوڑے کو لوٹ لیا گیا

جمعہ 4 فروری 2022 23:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2022ء) سیہون لعل شہباز قلندر ؒ کے مزار پر زیارت کے لیے جانے والے جوڑے کو لوٹ لیا گیا ،مزاحمت پر بیوی کے سامنے شوہر کو قتل کردیا گیا انڈس ہائی وے پر پٹارو کے قریب ایک ٹیکسی میں سوار ڈرائیور و اسکے ساتھیوں نے سہیون سے کراچی جانے والی سواری کو کار سے اتار کر ان سے سونے کے زیورات اور نقدی چھین لی مزاحمت کرنے پر بیوی کے سامنے شوہر کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا اور ملزمان ٹیکسی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے خاتون اپنے زخمی شوہر کو لیے انڈس ہائی وے پر فریاد کرتی رہی بعد ازاں جام شورو پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور خاتون اور اسکے زخمی شوہر کو لیاقت میڈیکل اسپتال جام شورو پہنچایا جب کہ زخمی سمندر علی خان نے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا مقتول کی بیوہ نے بتایا کہ میرے شوہر سمندر علی خان کے پی ٹی نرسنگ کالج کراچی کے پرنسپل ہیں ہم اکثر حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری کے لیے کراچی سے آتے ہیں جمعرات کو بھی آئے لیکن جب کراچی جانے کے لیے ٹیکسی میں سوار ہو ئے تو اس میں دوسرے دو افراد بھی سوار ہو ئے ڈرائیور سیدھا کراچی آنے کے بجائے ایک ہوٹل پر کار روکی اور ہمیں بھی چائے پلائی اس کے بعد جام شورو ٹول پلازہ عبور کرنے کے بعد کار روکی اور گن پوائنٹ پر مجھ سے زیورات اتروائے موبائل فونز اور نقدی چھین لی جب میرے شوہر نے مزاحمت کی تو انہوں نے گولیاں مار دیں اور فرار ہو گئے کار میں سوار دوسرے دو افراد اسی کے ساتھی لگ رہے تھے جو ساتھ میں فرار ہو گئے جام شورو پولیس کے مطابق خاتون کے بیان نے بتایا ہے کہ اس سے 3تولہ کے طلائی زیورات ، دو موبائل فونز اور 90ہزار روپے نقد چھین لیے گئے ہیں پولیس نے تفتیش اور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم فوری طور پر مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔