’’ پری زاد ‘‘ کی شادی میں شرکت کی ویڈیو وائرل

پشاور میں شادی کی تقریب میں شریک احمد علی اکبر انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 5 فروری 2022 16:46

’’ پری زاد ‘‘ کی شادی میں شرکت کی ویڈیو وائرل
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 05 فروری 2022ء ) شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’’ پری زاد ‘‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار احمد علی اکبر کی شادی میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔احمد علی اکبر نے ڈرامہ سیریل پری زاد سے خوب شہرت سمیٹی۔حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’’ پری زاد ‘‘کے اداکار پاکستانی عوام کی طرح سرحد پار بھی لوگوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، خاص طور پر ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے احمد علی اکبر کی مقبولیت میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔

احمد علی اکبر کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ ایک شادی کی تقریب میں شریک ہیں اور بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
۔سوشل میڈیا پر احمد علی اکبر کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اداکار احمد علی اکبر نے کہا ہے کہ جب میں نے ڈرامے کا اسکرپٹ پڑھا تو میرے آنسو نکل آئے تھے، میں نے پری زاد کی ظاہری شخصیت کو ایک طرف رکھتے ہوئے اس کے اندر کی شخصیت سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور میں اس میں کامیاب ہو گیا اور میرے نبھائے گئے کردار میں اس کی جھلک واضح ہے ۔

ایک انٹر ویو میں احمد علی اکبر نے کہا کہ سب سے پہلے ڈرامہ بینوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کردار کو قبول کیا اور تبھی جا کر اسے مقبولیت ملی ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پری زادا کے کردار کو نبھا کر میرے اندر بھی تبدیلی آئی ہے اورمیرے اندر مزید عاجزی اور انکساری آئے گی ۔ اس سے یہ واضح ہے کہ ڈرامے کے کردار معاشرے کی سوچ پر بھی اثر ڈالتے ہیں ۔ احمد علی اکبر نے کہا کہ ڈرامے کی تمام کاسٹ نے انتہائی محنت اور لگن سے کام کیا ہے جس کی وجہ سے اسے اتنی مقبولیت ملی ۔ انہوں نے کہا کہ میں عموماً زیادہ گھر سے باہر نہیں نکلتالیکن جب بھی نکلنا ہوتا ہے لوگ ’’ پری زاد‘‘ کے کردار کی مناسبت سے مجھے گھیر لیتے ہیں اور بہت محبت اور شفقت کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :