
وفاق کا ضم اضلاع کیلئے سالانہ 100 ارب دینے کا وعدہ تھا لیکن6 سالوں میں 158 ارب روپے ملے ہیں
ضم اضلاع کا مسئلہ صرف صوبے کا نہیں پورے ملک کا ہے، اگر اسی ماہ این ایف سی ہوجائے تو ضم اضلاع کے مسائل بہت حد تک حل ہوجائیں گے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 22 اگست 2025
20:10

(جاری ہے)
اجلاس میں تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں ترجیحات کا تعین کرنے کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ۔
یہ کمیٹی متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کے علاوہ 11 کور کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا۔ ضم اضلاع میں گھروں کو سولر سسٹم کی فراہمی کے منصوبے کا تخمینہ لاگت 13.3 ارب روپے لگایا گیا ہے، اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومت کا ضم اضلاع کی ترقی اور وہاں پر امن کی بحالی کے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ضم اضلاع میں امن و امان کی بحالی، انفراسٹرکچر کی بہتری، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے مواقع کو پہلی ترجیح دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاق کی طرف سے ضم اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں اور جاری اخراجات کے فنڈز کے کم اجراء کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے، وفاق کی طرف سے ضم اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے سالانہ 100 ارب روپے فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا لیکن گزشتہ 6 سالوں کے دوراں اس مد میں صوبے کو 600 ارب کی بجائے صرف 158 ارب روپے ملے ہیں، اے آئی پی کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی تکمیل کے لئے 269 ارب روپے درکار ہیں، این ایف سی میں ضم اضلاع کا شئیر 4.8 فیصد بنتا ہے جو صوبے کو نہیں مل رہا، وفاق سے وزیرستان کے بے گھر ہونے والے افراد کے معاوضوں کی رقم بھی نہیں مل رہی، وفاق کی طرف سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے صوبائی حکومت اپنے وسائل سے اضافی اربوں روپے ضم اضلاع پر خرچ کر رہی ہے، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ضم اضلاع کا مسئلہ صرف صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے، سب کو کردار ادا کرنا چاہیے، ضم اضلاع کے ترقیاتی فنڈ کا مسئلہ ہے نئے این ایف سی کے ساتھ جڑا ہوا ہے، وفاق کی طرف سے اسی مہینے این ایف سی کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، نئی این ایف سی وقت کی اہم ضرورت اور آئین کا تقاضا ہے، اگر نئی این ایف سی ہوجائے اور این ایف سی میں ضم اضلاع کو ان کا شئیر مل جائے تو ضم اضلاع کے مسائل بہت حد تک حل ہوجائیں گے، ضم اضلاع میں امن کی بحالی کے لئے وہاں کے لوگوں کو روزگار دینے اور انہیں سہولیات کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔ اجلاس کے شراکاء نے ضم اضلاع میں امن، ترقی اور لوگوں کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
وفاق کا ضم اضلاع کیلئے سالانہ 100 ارب دینے کا وعدہ تھا لیکن6 سالوں میں 158 ارب روپے ملے ہیں
-
فوڈ اتھارٹی نے معروف برانڈ کے بناسپتی گھی کے سیمپل فیل ہونے پر81ہزار کلو گھی تلف کردیا
-
یوکرین نے روسی توانائی کے ڈھانچے پر حملوں میں اضافہ کر دیا
-
قوم 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولتکاروں کا مکمل احتساب چاہتی ہے
-
پاکستان: طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 739 ہوگئی
-
افریقہ سمیت امن کے بغیر کہیں بھی ترقی ممکن نہیں، گوتیرش
-
آئی سی سی ججوں اور وکلاء پر پابندیاں قانون و انصاف پر حملہ، وولکر ترک
-
غزہ: اسرائیلی حملوں میں شدت سے ہلاکتوں اور انخلاء میں اضافہ
-
دہشتگردی کے متاثرین سے زبانی کی بجائے عملی ہمدردی کا مطالبہ
-
وزیرہائوسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب کے13اضلاع میں نئے واساز کی فعالیت کے امور پر غور کیا گیا
-
عسکری و حکومتی قیادت کی بہترین حکمت عملی اور قومی یکجہتی سے سچ کی بنیاد پر معرکہ حق میں تاریخی فتح ملی ، عطاء اللہ تارڑ
-
برطانیہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.