11 ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری

وزیرخزانہ چئیرمین کمیشن مقرر، ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے بعد اب 11 واں ایوارڈ متعارف کرایا جائے گا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 اگست 2025 20:25

11 ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اگست2025ء) 11 ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری، وزیرخزانہ چئیرمین کمیشن مقرر، ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے بعد اب گیارہواں ایوارڈ متعارف کرایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر پاکستان نے وزیرخزانہ محمداورنگزیب کو گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے چیئرمین کمیشن مقرر کیا، ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے بعد اب گیارہواں ایوارڈ متعارف کرایا جائے گا۔

اسی طرح چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ، چاروں صوبوں سے ٹیکنوکریٹ کمیشن کے ممبر مقرر ہیں، ٹیکنوکریٹ میں پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے اسد سعید کمیشن کے ممبر مقرر کیے گئے۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ بلوچستان سے فرمان اللہ، کے پی سے مشرف رسول ٹیکنوکریٹ ممبر مقرر کیے گئے، جولائی 2020 میں تشکیل دیے گئے کمیشن کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔