دریاؤں میں ہوٹلز اور دیگر تعمیرات نہیں ہونی چاہئیں، غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے مہم چلائیں گے

انسانی کوتاہیوں کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثات کی کوئی گنجائش نہیں ہے، وزیراعظم نے متاثر ہونے والے علاقوں میں لوگوں کا انخلاء یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 اگست 2025 22:42

دریاؤں میں ہوٹلز اور دیگر تعمیرات نہیں ہونی چاہئیں، غیرقانونی تعمیرات ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔22 اگست 2025ء ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دریاؤں میں ہوٹلز اور دیگر تعمیرات نہیں ہونی چاہئیں، غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے مہم چلائیں گے۔ میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ بارشوں و سیلاب کے نقصانات اور جاری امدادی اقدامات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ وزیرِ اعظم نے وزارت آبی وسائل کو متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی کا نظام بحال کرنے میں خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بارشوں و وسیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد قومی فریضہ ہے، متاثرین کے ریسکیو و امداد کے بعد انکی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ دریاؤں، ندی نالوں اور پانی کی قدرتی گزرگاہوں کے گرد تعمیرات کو روکنے کیلئے قومی سطح پر مہم چلائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم نے متاثرہ علاقوں میں جہاں جہاں امدادی کاروائیاں جاری ہیں وہاں متعلقہ وفاقی وزراء اور سیکریٹریز کو بھیجنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم نے متوقع دو اسپیلز کے حوالے سے خطرے سے دوچار آبادیوں کو پیشگی آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔  وزیرِ اعظم کی گلگت بلتستان میں گزشتہ رات گلیشئیر پھٹنے سے نکلنے والے ملبے سے بنی جھیل کی کڑی نگرانی کرنے، اس سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں لوگوں کا انخلاء یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو اس جھیل کی نگرانی اور بنا کسی نقصان کے پانی کے اخراج کیلئے پاک فوج اور ایف سی این اے کے انجینئیرز کی خدمات لینے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو ملک کے بالائی و جنوبی حصوں میں متوقع بارشوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو دریاؤں کی صورتحال اور گلیشئیرز کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی. اجلاس کو وزیرِ اطلاعات و نشریات نے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کی کوارڈینیشن کیلئے قائم کردہ سینٹرل کوارڈینیشن کمیٹی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، ڈکٹر مصدق ملک، انجینئر امیر مقام، عبدالعلیم خان، سردار اویس خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ، میاں محمد معین وٹو، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، معاون خصوصی مبارک زیب، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔