صحافی خالد جمیل کو گرفتار کر لیا گیا

سینئر صحافی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم نے اسلام آباد سے گرفتار کیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 اگست 2025 23:53

صحافی خالد جمیل کو گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اگست2025ء) صحافی خالد جمیل کو گرفتار کر لیا گیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتاری عمل میں لائی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے ایک اور صحافی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی کو ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

صحافی خالد جمیل کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم نے اسلام آباد سے گرفتار کیا۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ صحافی خالد جمیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم صحافی خالد جمیل کی گرفتاری کی وجوہات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق صحافی خالد جمیل کی گرفتاری کے حوالے سے معلومات جلد پبلک کر دی جائیں گی۔