
دسمبر2027ء میں مہمند ڈیم مکمل ہونے پر 800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی
پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ کو ہرسال 2 ارب 86 کروڑ یونٹ سستی بجلی فراہم ہوگی، مہمند ڈیم سے پشاور شہر کو روزانہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی بھی فراہم کیا جائے گا۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید(ریٹائرڈ) کا پراجیکٹ کا دورہ
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 22 اگست 2025
21:25

(جاری ہے)
چیئرمین کو اہم سائٹس پر پیش رفت، اہداف اور تکمیل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ اس وقت پراجیکٹ کی درجن سے زائد سائٹس پر تعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے۔
موجودہ ہائی فلو سیزن میں دریائے سوات میں آنے والے سیلاب کو ڈائی ورشن سسٹم کے ذریعے کامیابی کے ساتھ گزارا گیا ہے۔ مین ڈیم کی تعمیر کیلئے دریائے سوات کے دائیں اور بائیں جانب واقع کناروں اور فاؤنڈیشن کی کھدائی مکمل ہونے پر اس سال مئی سے مین ڈیم کی بھرائی کا کام بھی شروع کیا جا چکا ہے۔ مین ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے پر دسمبر 2027ء میں پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ پراجیکٹ سائٹ کے دورے کے بعد چیئرمین نے مہمنڈ ڈیم پراجیکٹ آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی رفتار میں تیزی لائی جائے اور اس مقصد کے لیے اضافی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے پراجیکٹ ٹیم خصوصاً کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر کو تاکید کی کہ پراجیکٹ کی ٹائم لائنز کے مطابق تکمیل کے لیے ریکوری پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔ چیئرمین نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ ڈیم کی بھرائی کیلئے درکار مٹیریل ذخیرہ کرنے کے عمل میں بھی تیزی لائی جائے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ زیر تعمیر مہمند ڈیم دنیا کا پانچواں بلند ترین سی ایف آر ڈی (Concrete- face-rock-fill) ڈیم ہے۔ یہ ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 1.29 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ ذخیرہ کیے گئے پانی کی بدولت مہمند اور چارسدہ کے اضلاع میں 18 ہزار 237 ایکڑ نئی اراضی زیر کاشت آئے گی جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ موجودہ اراضی کو بھی پانی کی فراہمی میں اضافہ ہو گا۔ مہمند ڈیم کی تعمیر سے چارسدہ، پشاور اور نوشہرہ کے اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔ پراجیکٹ سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 800 میگاواٹ ہے۔ یہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 2 ارب 86 کروڑ یونٹ سستی اور ماحول دوست بجلی مہیا کرے گا۔ مہمند ڈیم سے پشاور شہر کو روزانہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی بھی فراہم کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
صحافی خالد جمیل کو گرفتار کر لیا گیا
-
مون سون بارشوں کے آٹھواں سپیل سے متعلق الرٹ جاری
-
ملک کی کوئی بھی سیاسی جماعت موسمیاتی تبدیلیوں کو قابو یا تبدیل نہیں کرسکتی
-
دریاؤں میں ہوٹلز اور دیگر تعمیرات نہیں ہونی چاہئیں، غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے مہم چلائیں گے
-
علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کے اغوا سے پتا چلتا ہے کہ ریاست میں ظلم و جبر کا نظام ہے
-
دسمبر2027ء میں مہمند ڈیم مکمل ہونے پر 800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجتماعی شادیوں کا ہدف 3000 سے بڑھا کر 5000 کر دیا
-
مہنگی چینی کے بعد اب عوام کیلئے مہنگے آٹے کا تحفہ
-
11 ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وفاق کا ضم اضلاع کیلئے سالانہ 100 ارب دینے کا وعدہ تھا لیکن6 سالوں میں 158 ارب روپے ملے ہیں
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں و سیلاب کے نقصانات اور امدادی اقدامات پر جائزہ اجلاس ، وزارت آبی وسائل کو متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی کا نظام بحال کرنے میں خیبرپختونخوا ..
-
قوم بھارت کے خلاف جنگ میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی، معرکہ حق میں کامیابی سے دنیا کے نقشے پر ایک نیا پاکستان ابھرا، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.