Live Updates

وفاقی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں سے بلوچستان میں بھی صحت کارڈ کو متعارف کروایا جا رہا ہے ،قاسم خان سوری

موجودہ حکومت مہنگائی کے خاتمے اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف

اتوار 6 فروری 2022 19:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں سے بلوچستان میں بھی صحت کارڈ کو متعارف کروایا جا رہا ہے موجودہ حکومت مہنگائی کے خاتمے اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کوئٹہ علمدار روڈ پر نیشنل کورونا الائنس اور بیتھال میموریل موڈسٹ چرچ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو دنیا نے مانا اور اسکو اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیااور ہزارہ کمیونٹی کے بہت سے جوان دہشتگردی کے شکار ہوئے میں ہزارہ برادری کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بلوچستان کا منتخب نمائندہ ہونے کی حیثیت سے صوبے کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

اور اپنے علاقے کی بھر پور نمائندگی کر رہا ہوں ہزارہ برداری کے علاقوں میں جو مسائل ہے ان پر پوری ترجیح دونگامیرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں اور ہمیشہ اپنی حلقہ انتخاب کے لوگوں کے درمیان ہوتا ہوں انہوں نے کہا کہ علمدار روڈ مری آ باد کے مسائل سے آگاہ ہوں علاقے کے عوام مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ قومی شناختی کارڈ ہر شہری کا حق ہے اس سلسلے میں آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ پاسپورٹ بنانے کیلئے ممبر صوبائی یا قومی اسمبلی سے تصدیق کرنے کا طریقہ مجھ سے پہلے ادوار کا ہے میں نے لوگوں کی آسانی کیلئے ہر عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے بذریعہ ڈاک آئے ہوئے فارمز کو بھی دستخط کئے انھوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کا زمہ داری بنتا ہے کہ وہ اپنے عوام کو مشکلات کے بجائے آسانیاں پیدا کریں۔

تقریب سے سابق رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات