تین مرتبہ مسٹر ایشیا سمیت بے شمار اعزاز جیتنے والے پاکستان کے معروف تن ساز یحییٰ بٹ لاہور میں انتقال کر گئے

اتوار 6 فروری 2022 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2022ء) تین مرتبہ مسٹر ایشیا سمیت بے شمار اعزاز جیتنے والے پاکستان کے معروف تن ساز یحییٰ بٹ لاہور میں انتقال کر گئے۔یحییٰ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کی انتقال کی تصدیق پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر نعیم اختر نے کی۔

(جاری ہے)

یحییٰ بٹ پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین بھی تھے اور وہ تین مرتبہ مسٹر ایشیا، مسٹر اولمپیا اور مسٹر پاکستان بھی رہے۔

وہ 2020 میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور اس سے صحتیاب ہونے کے بعد ان کو بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی، یہ مرض جان لیوا ثابت ہوا۔یحییٰ بٹ کے انتقال پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے دکھ کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ یحییٰ بٹ کی تن سازی میں خدمات کو کبھی نہیں بلایا جا سکتا۔