قصور،پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کے دفترمیں ایمر جنسی ریلیف سنٹر کا ون ونڈو قائم
منگل 8 فروری 2022 22:17
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کی خوبصورتی اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر کی سیوریج سکیموں کے مین ہولز کور وں کو یقینی بنایا جا رہا ہے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے 1398سرکاری اور 988پرائیویٹ سکولوں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ چھٹی کے وقت بچوں کو سکول سے باہر نکالنے کے لیے روزنہ کی بنیاد پر ایک ٹیچر مقرر کیا جائے گا جس کو ضلعی انتظامیہ چیک کر ے گی ان کے ساتھ ٹریفک پولیس بھی معاونت کر ے گی ضلع بھر کی بند سٹریٹ لائٹس کو فنگشنل کیا جائے گا واپڈا کے نادہندہ ہونے والی لوکل کونسلوں کے سربراہان اور لیسکو واپڈا افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تا کہ بجلی کی بحالی یقینی ہو سکے نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگوں سے کمرشلائزیشن فیس وصول کر کے بلڈنگوںکو بائی لاز کے مطابق تعمیر کروایا جائے گا سلاٹر ہائوسز کو فنگشنل کیا جائے گا صرف مہریں لگوا کر گوشت فروخت نہیں ہو نے دیا جائے سلاٹر ز ہائوس میں جانور ذبح ہو ں گے شہر کی خوبصورتی کو ماند کرنے والی وال چاکنگ کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے واٹر سپلائی سکیموں کے رنگ آلود پائپوں کی درستگی گائوں میں موجود چھپڑوں کو ختم کر کے متبادل دیا جائے گا ضلع بھر کے ہسپتالوں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ،رورل ہیلتھ سنٹر کی تعمیر و مرمت ،صفائی ستھرائی بھی کرائی جائے گی ضلع بھر کی مسجدوں کے پیشِ امام اور سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو تاکید کی جا رہی ہے کہ اپنے اپنے لیٹریچر میں صفائی کی اہمیت اجاگر کریں ضلع بھر کی سرکاری بلڈنگوں کی تیزئین و آرائش رنگ و روغن وائٹ واش جبکہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں کام شروع کر دیا ہے گرین بلیٹوں کے لیے مخصوص فنڈز کو کسی اور کام کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا پودا جات و دیگر خوبصورتی نمایاں کرنے کے لیے کام کیا جائے گا سڑکوں کے کنارے نصب بڑے بڑے آویزاں بور ڈوں کو حکومتی سپیسیفیکیشن کے مطابق کروایا جائے گا جبکہ ضلع بھر سے اکٹھے ہونے والے کوڑا کرکٹ کو پھینکنے کے لیے ڈپمنگ پوائنٹ فراہم کیے جائیں گے۔
دھواں چھوڑنے والی اور اوور لوڈنگ گاڑیوں کیخلاف جرمانے اور بند کی گئیں وزیر اعلیٰ پنجاب پروگرام کے تحت ضلع قصور کی دو سڑکات لاہور قصور روڈ اور دیپالپور روڈ دوسو ملین سے مرمت کی جائیں گی جبکہ گلیوں بازاروں اور سڑکوں میں واپڈ ا کی لٹکتی تاروں کی درستگی اور خستہ ہال ٹرانسفارمروں کی تبدیلی شامل ہے ۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی خصوصی ہدایت پر جاری کاموں کو بلاتفریق شفاف طریقہ سے مکمل کیا جا رہا ہےمزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا سے جامعہ فیض القرآن والسنتہ پشاور کے مہتمم پیر مولانا محمد ابوبکر صدیق کی ملاقات
-
کتے کے کاٹنے سے ریبیز کی بیماری میں مبتلا نوجوان میو ہسپتال میں جاں بحق
-
سرکی بازارکا رنر 15سالہ طالب علم کا اغوا،مقدمہ درج ، ملزموں کا سراغ نہ چل سکا
-
سپریم کورٹ،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت 12 مئی کو ہوگی
-
کراچی میں کال سینٹرز فراڈ کے تانے بانے امریکا تک جا پہنچے
-
لاہور کی ہائوسنگ سوسائٹیز کا سکیورٹی آڈٹ کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان مسلم لیگ وطن کے دفاع کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ چوہدری سالک حسین
-
یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام سالانہ انٹر سکول قرآت مقابلوں کاانعقاد
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں 13ویں بنیادی بھرتی کورس مکمل کرنیوالے افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب
-
سپریم کورٹ، حق مہر میں دی گئی جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قانونی اصول طے
-
کراچی؛ عید قرباں پر فروخت کے لیے لائے گئے 25 بکرے چوری
-
وفاقی سول حساس ادارے اور پولیس کی کارروائی، طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والا اہم ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.