قصور،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو مرچ کے وائرسی امراض سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

ہفتہ 19 فروری 2022 15:36

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2022ء) کاشتکاروں کو مرچ کے وائرسی امراض،تیلے، پتہ مروڑ وائرس،سفیدمکھی،گوڑھ سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ،بلوچستان میں چند مقامات پرمذکورہ بیماریوں کے مرچ کی فصل پر حملہ آورہونے سے کچھ نقصان دیکھنے میں آرہاہے اورپیداوارمیں بھی نمایاں کمی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکارمرچ کومختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے صحتمندبیج استعمال کریں اورہر دو سے تین سال بعد فصلوں میں غیرمیزبان پودوں سے ہیرپھیر بھی کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی اور آبپاشی کے نظام میں بہتری لاکربھی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکارمتاثرہ پودوں کی باقیات کوفوری تلف کردیں۔